دنگل گرل "فاطمہ ثناء شیخ"کے بارے میں 5 دلچسپ حقائق
ممبئی:گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم"دنگل"میں نہ صرف عامر خان کی اداکاری جاندار تھی بلکہ فلم میں کام کرنے والے نئے چہرے بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔
ان ہی میں سے ایک اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ ہیں جنہوں نے گیتا پھوگٹ کاکردار اتنی خوبی سے نبھا یا کہ نہ صرف فلم میں میچ جیتنے میں بلکہ لوگوں کے دل جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔
لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے دنگل فاطمہ کی پہلی فلم نہیں ہے اس سے قبل بھی وہ بہت سی فلموں میں کام کرچکی ہیں لیکن کبھی نظروں میں نہیں آئیں۔
آئیے فاطمہ کے بارے میں جانتے ہیں چند دلچسپ حقائق
٭فاطمہ نے بچپن میں مشہورفلم "چاچی 420"میں بطور چائلڈ اداکارہ کمل ہاسن کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا،اس کے بعد وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ون ٹو کا فور میں بھی نظر آئیں۔
٭فاطمہ بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے "اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجیو"میں بھی کام کرچکی ہیں۔

٭وہ بہت سارے آڈیشن کا حصہ بنیں لیکن انہیں کام کہیں نہیں ملا ،لہٰذا انہوں بطور فوٹو گرافر کام شروع کردیا،اس کے علاوہ وہ بہت سی فلموں میں اسسٹنٹ سینیمیٹو گرافر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
٭سب یہ سوچتے ہیں کہ گیتا پھوگٹ کا کردار انہوں باآسانی حاصل کرلیا جبکہ ایسا نہیں ہے وہ آڈیشن کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑی رہی ہیں۔
٭دنگل کے بعد فاطمہ ایک سال کے لیے عامر کی زیر تربیت آگئی ہیں ،ہمیں یقین ہے وہ بہت جلد ایک اور مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔
بشکریہ:بولی وڈ ٹیبلوئیڈ





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔