تنقید کرنے والوں کے لیے کنگ خان کا خاص پیغام

شائع 13 جنوری 2017 09:19am

srk

ممبئی:سوشل میڈیا کے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں یہاں بہت سے ایسے لوگ ملتے ہیں جو نہ صرف آپ کو سپورٹ کریں بلکہ آگے بڑھنے کے لئے  حوصلہ بھی دیں۔

لیکن اسی وقت آپ کا سامنا ایسے لوگوں سے بھی ہوگا  جو سوائے تنقید کرنے کے اور کچھ نہیں کرتے،بولی وڈ اسٹارز کبھی بھی سوشل میڈیا پر کی جانے والی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

بولی وڈ کنگ شا ہ رخ خان  نے حال ہی میں مداح کی جانب سے ٹویٹر پر پوچھے جانے والے سوال  کہ آپ ان لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے جو آپ کی آنے والی فلم"رئیس" کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں؟

خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ"نفرت کا بوجھ برداشت کر نا بہت مشکل ہے۔۔محبت کیجئے"،شاہ رخ کے جواب نے ان تمام لوگوں کا منہ بند کردیا جو انہیں اور ان کی فلم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم رئیس رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی  فلم میں شاہ رخ کے علاوہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی  اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام