سردیوں میں بالوں میں اضافی تیل کیوں آتا ہے؟
فائل فوٹوسردیوں میں کچھ لوگوں کے بال 1 دن بعد ہی گندے ہوجاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ بالوں میں تیل کا زیادہ آنا ہے۔
گریسی بالوں کی وجہ سے بال گندے اور خراب لگنے لگتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کئی دنوں سے بال دھوئے نہیں گئے ہیں۔
گریسی بالوں کو خوبصورت بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ان بالوں میں مختلف ہیئر اسٹائل بنا سکتے ہیں اور ایسا محسوس بھی نہیں ہوگا کہ آپ کے بال گریسی ہورہے ہیں۔
نیچے دیئے گئے طریقوں پر عمل کرکے آپ گریسی بالوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
٭ شیمپو کا کم استعمال

اکثر کہا جاتا ہے کہ روز شیمپو کرنے سے آپ کے بال صاف ستھرے رہتے ہیں لیکن ایسانہیں ہے جب آپ زیادہ شیمپو کرتے ہیں تو اس سے آپ کے اسکیلپ میں تیل زیادہ مقدار میں بننے لگتا ہے اور آپ کے بال جلدی گریسی ہونے لگتے ہیں۔
٭ صحیح برش کا استعمال

کوشش کریں کہ ہیئر برش ہمیشہ نائلون کے برسٹلیس والا خریدیں کیونکہ اسٹیل کے برسٹلیس والا برش بھی آپ کے اسکیلپ میں اضافی تیل پیدا کرتا ہے اور آپ کے بال جلدی گریسی ہوجاتے ہیں۔
٭ بہتر غذا

ناقص غذا کی وجہ سے بھی آپ کے بالوں میں زیادہ تیل آتا ہے۔ اپنی غذا میں سے فرائیڈ چیزیں نکال دیں اور سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
٭ پونی ٹیل اور میسی بن

سخت سردی کا موسم اور گریسی بال ہوں تو سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح کے بال بنائے جائیں۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ آپ اونچی سے پونی ٹیل بنا لیں یا پھر میسی بن بنا لیں اس سے آپ کے گریسی بال بھی چھپ جائیں گے اور بال برے بھی نہیں لگیں گے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔