میرے اورکاجول کے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا،کرن جوہر
ممبئی:بولی وڈ فلم انڈسٹری کے دو گہرے دوست کرن جوہر اور کاجول گزشتہ سال اکتوبر میں فلم "اے دل ہے مشکل"اور"شیوے"کی ریلیز کے باعث پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے۔
حال ہی میں کرن جوہر نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا عنوان رکھا گیا ہے"دی ان سوئیٹ ایبل بوائے"یہ کتاب ان کی سوانح عمری پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے اپنے اور کاجول کے رشتے کو لے کر انکشاف کیا ہے کہ اصل مسئلہ میرے اور کاجو ل کے درمیان نہیں بلکہ ان کے شوہر اجے دیوگن اور میرے بیچ تھا،جس کے بارے میں ہم تینوں کو معلوم ہے،میں اس سب سے دور رہنا چاہتا ہوں ،مجھے ایسا لگتا ہے کاجول کو مجھ سے معافی مانگنی چاہئے اس کے لیے جو انہوں نے نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے دل ہے مشکل کی ریلیز سے قبل بہت کچھ ہوا ،ایک چیز جو بالکل بھی اچھی نہیں تھی اور میرے خلاف تھی وہ یہ کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے اجے کی فلم شیوے کو ناکام بنانے کے لیے کسی کو رشوت دی ہے۔
میں بتا نہیں سکتا یہ سب سن کر مجھے کتنا دکھ پہنچا،مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا میں کیا کروں،جب ان حالات میں کاجول نے ردعمل ظاہر کیا اور ٹویٹر پر لکھا "شاکڈ"اس وقت مجھے اندازہ ہوگیا کہ میرے اور کاجول کے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا۔
Shocked https://t.co/0hDvRqUzMc
— Kajol (@KajolAtUN) September 1, 2016
کاجول کا یہ ٹویٹ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے رشوت دینے والی افواہوں پر یقین کرلیا،اس وقت مجھے لگا اب وہ میری زندگی میں کبھی واپس نہیں آسکتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اجے دیوگن کے ایک بیان کے مطابق "کاجول اور کرن جوہر کے رشتے میں اب پہلے جیسی گرمجوشی نہیں رہی۔"
یاد رہے کہ بہترین دوست ہونے کے علاوہ کرن اور کاجول نے بہت سارے پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم،مائی نیم از خان وغیرہ شامل ہیں۔

بشکریہ:ہندوستا ن ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔