ریلیٹی شو مس پاکستان اہم مرحلے میں

شائع 13 جنوری 2017 03:17pm
File Photo File Photo

کراچی : ریلیٹی شو مس پاکستان کے گرینڈ فینیلے کا رنگا رنگ پروگرام موہٹہ پیلس میں منعقد کیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے ریلیٹی شو مس پاکستان گرینڈ فنیلے کے سجے ریڈ کارپٹ پر شوبز اور فیشن سے وابستہ شخصیات کی شرکت نے چار چاند لگا دئیے۔مس پاکستان میں حصہ لینے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ شو سے نہ صرف خود اعتمادی بلکہ کچھ نیا کرنے کی جستجو حاصل کرنے کا موقع ملا۔

شو میں ڈانس پرفارمنس اور گلوکاروں کی آواز نے شام کو مزید رنگین بنا دیا۔ اس ریلیٹی شو کی بدولت فیشن کی دنیا کو مزید نئے چہرے اور ٹیلنٹ کی تلاش میں معاونت ملے گی۔