'حرام خور کیلئے ایک روپیہ'
File Photo
ممبئی : بولی وڈ فلم اسٹار نواز الدین صدیقی نے فلم 'حرام خور' میں کام کرنے کے لیے صرف ایک روپے کا معاوضہ لیا۔
خبررساں ادارے کے مطابق نواز الدین صدیقی کو فلم کی کہانی بے انتہا پسند آئی جس پر انہوں نے فلم میں بجٹ کے محدود ہونے کی مجبوری کو سمجھتے ہوئے اس میں کام کرنے کیلئے صرف ایک روپے کا معاوضہ بطور ٹوکن وصول کیا ہے جبکہ کاسٹ کے دیگر ممبران نے بھی کم از کم معاوضے پر فلم میں کام کیاہے۔
پروڈکشن ہاون سکھیہ اینٹر ٹینمنٹ نے بھی فلم کی تکمیل کا اعزاز نواز الدین صدیقی کو دیا اور کہا ہے کہ ان کی جانب سے انتہائی کم معاوضے کی بدولت ہی اس فلم کی تکمیل مکمل ہوسکی ہے۔فلم حرام خور استاد اور شاگر د کے درمیان رومان پر مبنی ہےاور اس میں شویتا تریپاتھی بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔
نواز الدین صدیقی بولی وڈ میں کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں تاہم سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنے کردار کی بدولت ان کو کافی شہرت حاصل ہوئی ہے ۔
Courtesy: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔