سردیوں میں زکام کے خلاف لڑنے والےکھانے
فائل فوٹوسردیاں آتے ہی نزلہ زکام بھی آجاتا ہے اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے گھر کےتمام لوگ اس کا شکار ہوجاتے ہیں اور اگر دفتر میں کسی کو زکام ہو تو اس سے آپ بھی ضرور متاثر ہوتے ہیں۔
یہ نزلہ، زکام اور بخار دواؤں سے اتنی جلدی نہیں جاتا اس کو ختم کرنے کےلئے اینٹی بائیوٹک کے کورس کرنے پڑتے ہیں۔لیکن اگر آپ سردیوں میں ان کھانو ں کا استعمال کریں تو آپ موسمی بیماریوں سے بالکل محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭دہی

اکثر لوگ سردیوں میں دہی کا استعمال ترک کردیتے ہیں کہ کہیں اس سے گلا نہ خراب ہوجائے لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ اس میں موجود گڈ بیکٹیریا آپ کو نزلہ اور زکام کے جراثیموں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
٭ انڈے

سردیوں میں انڈے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ کو اچھی مقدار میں زنک حاصل ہوتا ہے جس کے باعث آپ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭ پھول گوبھی

پھول گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہےجس سے آپ نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭ مچھلی
سردیوں میں کوشش کریں کہ زیادہ تعداد میں سی فوڈ کھائیں۔ مچھلی بھی سردیوں میں آپ کو بیماریوں سے بچاتی ہے۔اس میں موجود وٹامن سی،ای اور زنک مختلف جراثیموں کے خلاف لڑتے ہیں۔
٭تیز مرچ والے کھانے

اگر آپ کا کھانسی کی وجہ سے سینا جکڑن کا شکار ہے تو آپ کو مرچوں والا کھانا کھانے کی ضرورت ہے۔ اس کی مدد سے جکڑا ہوا سینا ٹھیک ہوجاتا ہے۔
٭ گاجریں اور شکرقندی

گلے میں خراش ہے؟ یا بہت زیادہ کھانسی ہے ؟ تو اس کا بہترین علاج گاجریں اور شکرقندی ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے آپ کو گلے کی خراش میں آرام فراہم کرے گا۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔