Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز کی شرح لاہور میں ریکارڈ کی گئی

این آئی ایچ نے بتایا کہ کورونا کے 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 12:09pm
کورونا کے 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، تصویرروئٹرز
کورونا کے 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، تصویرروئٹرز

کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 532 رپورٹ ہوئے۔

تاہم این آئی ایچ نے بتایا کہ کورونا کے 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کورونا کی شرح لاہور میں 7 اعشاریہ 47 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسی طرح اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 16 فیصد جبکہ کراچی میں 1 اعشاریہ 94 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

coronavirus

پاکستان

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div