یہ 5 کم چکنائی والی غذائیں آپ بالکل نہیں کھائیں

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2017 11:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بہت سارے لوگ وزن کم کرنے کےلئے کم چکنائی کھانوں کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرلیتے ہیں۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ کم چکنائی والے کھانے غذائیت بھی دے دیں گے اور وزن بھی نہیں بڑھے گا۔

لیکن کھانوں کی چکنائی کو ختم کرنے کےلئے اس میں شوگر، میدہ، نمک اور دیگر مصنوعی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جس کے بعد یہ کھانے ہماری صحت کو بہتر بنانے کے بجائے خطرناک بن جاتے ہیں۔

درج ذیل ان5  کم چکنائی والے  کھانوں کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جوکہ ہماری صحت کو کوئی فائدہ فراہم نہیں کرتے لہذا ہمیں ان کھانوں سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

Low fat Peanut butter

Image result for peanut butter images

کم چکنائی والے  پینٹ بٹر میں اورعام  پینٹ بٹر میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا۔ دونوںمکھن  میں ایک جیسی کیلوریز ہوتی ہیں لہذا کم چکنائی والا پینٹ بٹر خریدنے کے بجائے عام  پینٹ بٹر خرید لیں تاکہ جسم کو بھرپور غذائیت حاصل ہو۔

Low fat Yogurt

Image result for yogurt images

جب بھی لوگ ڈائٹ کرتے ہیں تو کم چکنائی والے دہی کو  کھاناترجیح دیتے ہیں۔ لیکن دہی کی چکنائی کو ختم کرنے کےلئے اس میں شوگر سمیت مختلف قسم کی مصنوعی شکر استعمال کی جاتی ہے جس کے باعث اس دہی میں سے قدرتی غذائیت بالکل ختم ہوجاتی ہے۔

Fat free Chips

Image result for chips

چپس دنیا میں موجود تقریباً ہر شخص کو ہی پسند ہوتے ہیں۔ اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے ڈائٹ کرنے والے افراد کےلئے کم چکنائی والےچپس متعارف کروائے ہیں۔ لیکن ان چپس میں عام چپس سے زیادہ کیلوریز اور چکنائی پائی جاتی ہے۔

Low fat cheese

Related image

کیا آپ جانتے ہیں چیز میں سے چکنائی ختم کرنے کےلئے چیز استعمال کی جاتی ہے؟ اگر نہیں جانتے تو اب جاننے کے بعد ہرگز کم چکنائی والی چیز نہیں خریدئیے گا۔

Fat free Milk

Image result for fat free milk

فُل کریم  دودھ وٹامن اے اور ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کم چکنائی والے دودھ سے وٹامنز کا حصول ممکن نہیں ہے۔ یہ دودھ آپ کو بھرپور غذائیت فراہم نہیں کرتا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔