شردھا کپور نے پہنا برقع
فائل فوٹوبالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور برقعہ اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کے علاقے ناگ پاڑہ کی گلیوں میں گھومتی نظر آئیں۔
انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے شردھا نے یہ طریقہ اپنایا ہے۔
شردھا کپور نے فلم کیلئے داﺅد ابراہیم کے بھانجوں اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ حسینہ پاریکر کی سکول ٹیچر سے بھی ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور حسینہ پاریکر نے خود بھی فلم کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا تھا۔
بشکریہ بالی ووڈ لائف
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔