فلم 'مولا جٹ 2' پرانی فلم کا سیکوئل نہیں: بلال لاشاری

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2017 04:04pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

چند روز قبل فواد خان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ کافی بدلے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا یہ نیا روپ نئی آنے والی فلم کیلئےتھا جو ممکنہ طور پر پاکستانی کلاسیکی فلم 'مولا جٹ' کا سیکوئل سمجھا جا رہا تھا۔

لیکن اس فلم کے بارے میں ہدایت کار بلال لاشاری نے تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا۔ فیس بک پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ ہی مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک۔

فیس بک پوسٹ فیس بک پوسٹ

فلم کی پروڈکشن شروع ہو چکی ہے جو کہ ایک امریکی پروڈکش ہاؤس کی شراکت سے کئی ملین ڈالڑز پر مشتمل ہے۔ جبکہ مولا جٹ 2 کی کاسٹ میں فواد خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔

بشکریہ پرو پاکستانی