رئیس' آن لائن لیک کر دی گئی'

شائع 27 جنوری 2017 02:01pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی  فلم 'رئیس' اپنی نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک کردی گئی۔

بالی ووڈ فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کیلئے ان کی آن لائن لیک روکنے کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں اور فلم کو سنسربورڈ میں پیش کرنے سے لے کرسنیما پر ریلیز کے کئی ہفتوں تک لیک ہونے سے روکا جاتا ہے جب کہ بڑے اداکاروں کی فلمیں آن لائن کم ہی لیک ہوتی ہیں۔ لیکن اب عامر خان کی 'دنگل' کے بعد شاہ رخ خان کی فلم بھی آن لائن منظر عام پر آگئی ہے۔

آئی بی ٹائمزمطابق  شاہ رخ اور ماہرہ کی فلم'رئیس' نمائش کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جسے 'ٹوگیدر فار ایور' نامی فیس بک صفحے پر شیئر کیا گیا تاہم شکایت کے فوری بعد اسے فیس بک پیج سے ہٹا دیا گیا ۔لیکن اس سے قبل ہی فلم کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرلیا گیا ہے جس سے فلم کا کاروبار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ آئی بی ٹائمز