اکشے کمار، ارشد وارثی کے شکرگزار
فائل فوٹوبولی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم 'جولی ایل ایل بی 2 ' 10 فروری 2017 کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
2013 میں ریلیز ہونے والی جولی ایل ایل بی کے نمایاں کرداروں میں ارشد وارثی ، بومن ایرانی ، امریتا راؤ اورسوربھ شکُلا نمایاں کردار تھے جبکہ دوسرے پارٹ میں ان کے مد مقابل اکشے کمار اور ہما قریشی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار نے ارشد کے ساتھ ایک تصویر جاری کرتے ہوئے پیغام دیا کہ جولی 1 اور 2 ایک ساتھ ہیں ، جولی 2 کی سپورٹ کرنے کیلئے ارشد وارثی کا شکر گزار ہوں ، بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اس کو اسکرین پر کامیاب ہونےکا موقع دیا۔
ٹوئٹرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اکشے کے ٹوئٹ کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ گزشتہ دنوں آنے والی اختلافات کی خبریں بے بنیاد تھیں۔
بشکریہ زی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔