رجنی کانت اپنی سیاسی جماعت بنائیں گے

شائع 10 فروری 2017 05:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

 بھارتی فلم  اسٹار رجنی کانت  جلد تامل ناڈو میں سیاسی جماعت بنانے کا علان کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  66 سالہ اداکار کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ  آر ایس ایس کے سینئر نظریاتی رہنما ایس گورو مرتھی نے دیا ہے ۔ جس کے سبب حکومتی سطح پر ایک افراتفری کی صورت حال  پیدا ہو گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کی جانب سےکہا جا رہا ہے کہ یہ سوچ بھارتی جنتا  پارٹی کے منصوبے کا حصہ ہے ا ور  فی الحال تامل ناڈو میں جلد انتخابات نہیں ہونگے ۔جبکہ بولی وڈ اسٹار کے دوست امیتابھ بچن نے  مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہیں۔

 واضح رہے کہ امیتابھ بچن  سیاست میں 1980 کی دہائی میں اس وقت آئے تھے  ، جب وہ اتر پردیش  کے شہر  الٰہ آباد سے لوگ سبھا کی نشست  پر کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

بشکریہ زی نیوز