شاہ رخ ،عامر کی 25 سالہ دوستی میں لی جانے والی پہلی سیلفی کی دھوم
ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اورعامر خان نے گزشتہ شام ایک تقریب کے دوران 25 برسوں میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ سیلفی لے کر ثابت کردیا کہ50 کی عمر میں 20 کا نظر آنا کوئی مشکل بات نہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں خان بھارت کے معروف بزنس مین اجے بجلانی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے دبئی میں موجود تھے،جہاں انہوں نے ایک ساتھ تصویر لی۔
کنگ خان نے سیلفی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم دونوں ایک دوسرے کو 25 سالوں سے جانتے ہیں ،لیکن یہ پہلی تصویر ہے جو ہم نے خود ایک ساتھ لی ہے،کل رات ہم نے بہت مزے کیے'۔
Known each other for 25 years and this is the first picture we have taken together of ourselves. Was a fun night. pic.twitter.com/7aYKOFll1a
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 10, 2017
یاد رہے کہ عامر اور شاہ رخ تقریب میں سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئے ،اس تصویر کو 5600بار ری ٹویٹ اور صرف 7 گھنٹوں میں 18000سے زائد بار لائک کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں عامر خان کی فلم 'دنگل'ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بے تحاشہ کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ ماہ جنوری میں شاہ رخ کی 'رئیس'بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پارٹی کی مزید تصاویر دیکھئے
About the last Night #aamirkhan Aur @iamsrk A photo posted by @iamsrkoftz_Khan 📶 (@shah_rukh_khan_srkoftz) on

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔