کرینہ کپور کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی:جب کرینہ کپور خان نے کہا کہ ان کا بیٹا تیمور علی خان پٹودی دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ ہے تو کچھ لوگوں نے سوچا کہ بچے تو سارے ایک جیسے ہوتے ہیں یہ ماں کا پیار ہے جو اپنےبچے کو دنیا کا سب سے حسین بچہ کہہ رہا ہے۔
لیکن حال ہی میں تیمور کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر نے ثابت کردیا کہ کرینہ جھوٹ نہیں بول رہی تھیں تیمور واقعی بہت خوبصورت بچہ ہے۔
ہفتے کی رات تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گیا ،لیکن اپنے نام کی وجہ سے نہیں ،بلکہ اپنی ماں کے مطابق'گڈ لکس،گڈ لکس ،گڈ لکس'،جی ہاں اپنی معصوم خوبصورتی کی وجہ سے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق بے بی تیمور نئی تصویر میں اپنی پہلی تصویر(ان کے پیدائش کے وقت کی تصویر) سے مختلف نظر آرہے ہیں۔
ان کی آنکھیں ،بال، اور ہونٹ بالکل اپنی ممی کرینہ جیسے ہیں جبکہ تصویر میں ان کے چہرے پر معصومیت نظر آرہی ہے۔
یاد رہےکہ یہ تصویر سیف علی خان کے واٹس ایپ پر پروفائل پکچر پر لگی ہوئی تھی جہاں سے یہ وائرل ہوگئی،سیف نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ یہ ان کے بیٹے ہی کی تصویر ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:بیٹے کے بارے میں پریانکا کی تعریف سے اتفاق کرتی ہوں،کرینہ کپورخان
واضح رہے کہ سیفینا کے گھر گزشتہ برس 20 دسمبر کو تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی ،جبکہ تیمور نام رکھنے پر بھارتیوں نے 'سیفینا' کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تیمور کی مزید تصاویر دیکھئے




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔