جولی ایل ایل بی 2' سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کو تیار'
فائل فوٹوفروری کی 10 تاریخ کو ریلیز ہونے والی ' جولی ایل یل بی 2 ' میں اکشے کمار نے شائقین کے دل خوش کر دئے، فلم اب تک 60 کروڑ سے زیادہ کا کامیاب بزنس کر چکی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ' جولی ایل ایل بی 2 ' اب تک 66۔79 کروڑ کا کامیاب بزنس کر چکی ہے ۔یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو فلم بہت جلد 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور ہیں جبکہ فلم کے نمایاں کرداروں میں ہما قریشی ، انو کپور ، اور سوربھ شُکلا شامل ہیں ،یہ اس سال ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی ۔
بشکریہ زی نیوز
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔