کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکی

شائع 23 فروری 2017 01:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ کنگنارناوت کا کہنا ہےہریتک روشن سے جھگڑےپردھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے کچھ'بڑےلوگوں 'نے گھر بلا کر دھمکایا اور کہا کہ اگر زبان کھولی تو مار دیا جائے گا۔

تاہم ماضی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا مجھ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا, جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا ہے, کہانی ختم ہو چکی ہے اور اب سب کا میری زندگی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹارز کے درمیان اختلافات کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا ۔اختلافات میں  شدت اس وقت آئی جب دونوں اسٹارز نے ایک دوسرے کو قانونی  نوٹس بھیجے تھے  ۔

اس دوران لفظی جنگ کا سلسہ جاری رہا لیکن دیگر بولی وڈ اداکاروں نےکنگناکو مشورہ دیا تھا کہ وہ  اس متعلق کوئی بات  منظر  عام پر نہ لائیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز