اگر آپ بھی کین والی ڈرنکس پیتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور پڑھ لیں

شائع 24 فروری 2017 09:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ویسے تو کولڈ ڈرنکس ہماری صحت کے لیے بالکل اچھی نہیں ہوتی۔ لیکن کین میں موجود ڈرنکس ہماری صحت کے لیے بے حد خطرناک ہوتی ہیں۔

زیادہ تر لوگ کولڈ ڈرنک کو براہ راست کین سے پی لیتے ہیں اور کچھ لوگ تو کین صاف کیے بغیر ہی ان ڈرنکس کو پینا شروع کردیتے ہیں۔

لیکن کین صاف کر کے بھی اس میں سے کولڈ ڈرنک پینا محفوظ نہیں ہے۔ آج ہم کو آپ کو کین کی ڈرنکس پینے سے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں اس حوالے سے چند حقائق سے آگاہ کریں گے۔

کین فیکٹری میں سے تیار ہونے کے بعد پلاسٹک کی پیکنگ میں رکھ کر دکانوں کے لیے روانہ کیے جاتے ہیں، یہ پلاسٹک کے کی پیکنگ عموماً اوپر سے کھلی ہوئی ہوتی ہے۔

پھر پیکنگ میں سے نکال کر کینز کو دکانوں کے شیلف پر رکھ دیا جاتا ہے اور یہاں وہ کئی دنوں تک رکھے تھے یہاں تک کے ان کے اوپری حصے پر مٹی اور گرد آنا شروع ہوجاتی ہے۔

ایک مٹی اور گرد کیز پر فیکٹری سے سپرمارکیٹ تک آتے وقت جمتی ہے اور دوسرا دکان پر کئی دنوں تک رکھے رہنے سے ان پر مٹی جم جاتی ہے۔ لہذا کین کو محض ٹیپو پیپر سے صاف کر کے پینے سے وہ صاف نہیں ہوجاتے۔

یہ کین اتنے گندے ہوجاتے ہیں ان کو دھونے کے لیے ڈیٹرجنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر آپ کین کی ڈرنکس کے بہت شوقین ہیں اور ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا آپ کے لیے مشکل ہے تو آپ ذیل میں بیان کی جانے والی باتوں پر عمل کریں۔

٭ جب بھی کین خریدیں تو اسے گھر لے جا کر کسی صاف کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں۔

٭ کوشش کریں کہ صفائی کے لیے ٹیشو نہ استعمال کیا جائے۔

٭ ہمیشہ اچھی حالت میں موجود کین خریدیں، رنگ آلود، پھولا ہوا یا پچکا ہوا کین ہرگز نہیں خریدیں۔

٭ پھولے ہوئے کین کو خریدنے سے ہمیشہ اجتناب کریں۔ پھولا ہوا کین اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس میں جراثیم کشی صحیح طریقے سے نہیں ہوئی ہے۔

٭ اگر کین پچکا ہوا ہے تو اس کو بھی خریدنے سے گریز کریں کیونکہ کین میٹل سے بنا ہوتا ہے اور میٹل میں آکسیڈیزائیڈ شامل ہوتا ہے جوکہ کولڈ ڈرنک کے ساتھ مل کر کین کو نقصان پہنچاتا ہے جس سے کیز پچک جاتے ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائٹ