نامور اداکار حبیب کو گزرے ایک برس بیت گیا
لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار حبیب کو گزرے ایک برس بیت گیا۔
فلم انڈسٹری میں رومینٹک ہیرو کا خطاب پانے والے معروف اداکار حبیب نے انیس سو چھپن میں فلم لخت جگر سے کیرئیر کا آغاز کیا۔
اپنے فلمی کیرئیر کے دوران تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے اداکار نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔
انہوں نے 70 کی دہائی میں انڈسٹری کو پے در پے سپر ہٹ فلمیں دیں،اداکار حبیب نے بہترین اداکاری کے باعث تین نگار ایوارڈز اپنے نام کئے۔
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا،آپ25 فروری 2016 کو علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔