مشہور بھارتی شخصیات اور ان کے بہترین پاکستانی دوست

شائع 25 فروری 2017 09:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مشہور ہونے کی وجہ سے اداکاروں کے دوست دنیا بھر میں ہر جگہ موجود ہوتے ہیں لیکن پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی دوستی کی بات آجائے تو وہ زیادہ توجہ حاصل کرلیتی ہے۔

دونوں ممالک کے اداکار وں نے ایک دوسرے کو دوست بنا رکھا ہے۔ کچھ دوستیاں اب بھی قائم ہیں اور کچھ ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان میں سے بیشتر اداکار دوں کے درمیان دوستوں سے زیادہ گہرا رشتہ موجود تھا۔

ذیل میں ایسے ہی چند اداکاروں اور کھلاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کی دوستی کاماضی میں  میڈیا پر بہت زیادہ چرچہ ہوا۔

٭ وینا ملک/اشمیت پٹیل

Image result for veena malik ashmit patel

وینا اور اشمیت کی دوستی بھارتی ٹی وی شو کے دوران ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑھتی چلی گئی اور خبروں کی زینت بنتی گئی لیکن بعدازاں ان کے درمیان دوستی کا رشتہ ختم ہوگیا۔

٭ شعیب اختر/سونالی باندرے

Image result for shoaib akhtar sonali bendre

سونالی کے حوالے سے دیئے گئے ایک بیان کے بعد شعیب اختر اور سونالی کے درمیان دوستی کی خبروں کا میڈیا پر بہت زیادہ چرچہ ہوا۔

٭ رینا رائے/ محسن خان

Image result for reena roy mohsin khan

ذرائع کے مطابق بھارتی مشہور اداکارہ رینا پاکستانی کھلاڑی محسن خان سے محبت کر بیٹھی تھی لیکن محسن خان کی شادی کے بعد گردش کرتی خبروں نے دم توڑ دیا۔

٭تمنا/عبدالرازاق

lalalala

بھارتی اداکارہ اور تمنا اور عبدالرازاق ایک بار دبئی جیولری اسٹور میں ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کےحوالے سے مختلف باتیں گردش کرنے لگیں۔

٭ امریتا /عثمان افضل

Image result for amrita arora and usman afzal

ذرائع کے مطابق امریتا اور عثمان افضل دونوں بہترین دوست تھے لیکن دونوں کے مصروف روٹین نے ان کو زیادہ عرصے تک دوست نہ رہنے دیا۔

٭ سشمیتا سن/ وسیم اکرم

Image result for sushmita and wasim akram

سشمیتا سن  اور وسیم اکرم کے حوالے سے کئی خبریں سننے کو ملیں۔ لیکن دونوں شخصیات کی جانب سے ہر خبر کی تردید کردی گئی۔

bollywood bubble :بشکریہ