امریکی اداکارہ لنزی لوہن کو بھی نسلی تعصب کا سامنا

شائع 26 فروری 2017 05:17pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیو یارک:اسکارف پہننے پر امریکی اداکارہ لنزی لوہن کو لندن  ایئرپورٹ پرروک دیا گیا۔تاہم شناخت کے بعد خاتون اداکارہ کو  اسکارف اتار کر جانےکی اجازت دی گئی۔

مسلمانوں کے بعد اب امریکی اداکاروں کو بھی مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ امریکی اداکارہ لنزی  لوہن کو بھی نسلی تعصب کا سامنا کرناپڑا۔

لنزی لوہن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ترکی سے لندن پرواز کے دوران انہیں ایئرپورٹ پر اسکارف پہننے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

لنزی لوہن کے مطابق اس تمام عمل سے انہیں بہت تشویش ہوئی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکارف پہننے والی دیگرخواتین کی پریشانی کا اندازہ ہوا۔