لاس اینجلس: 89ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ آج سجے گا
فائل فوٹوامریکی شہر لاس اینجلس میں آج آسکر ایوارڈز کا میلہ سجے گا۔
فلمی دنیا کے معتبر ایوارڈز آسکر کی شاندار تقریب آج ہونے جارہی ہے۔89 ویں آسکر ایوارڈز کیلئے لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
گولڈن گلوب، بافٹا، کرٹکس چوائس ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی میوزیکل ڈرامہ فلم لالا لینڈ آسکر میں بھی چودہ نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
دوسری جانب آسکر میں 20ویں بار نامزدگی کے ساتھ ریکارڈ قائم کرنے والی اداکارہ میرل اسٹریپ ڈیزائنر سے ناراض ہوگئی ہیں۔
ڈیزائنرکارل لیگرفیلڈنے دعویٰ کیا کہ اداکارہ میرل اسٹریپ نےآسکر میں ان کا دیا ہوا گاؤن نہیں پہنا کیوں کہ انہیں اس کے پیسے نہیں مل رہے تھے۔ ردعمل میں میرل اسٹریپ نےڈیزائنر کے دعوے کو جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا کہ ریڈ کارپٹ کا مزہ کرکرا ہوگیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔