بھٹ فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم منظر عام پر آگیا
ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایت کار اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ کو مبینہ طور پر کسی اجنبی شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں ساتھ ہی 50 لاکھ کا تقاضہ بھی کیا جا رہا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق مہیش بھٹ اورا ن کی فیملی(بیٹی عالیہ بھٹ اور بیوی سونی رازدان) کو گزشتہ کئی روز سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ،تاہم اب بھٹ فیملی کو دھمکی آمیز فون کرنے والا ملزم گرفتار ہوچکا ہے،ممبئی کرائم برانچ کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس نے ملزم سندیپ ساہو کو بھارتی ریاست اترپردیش سے گرفتار کیا ہےاور اس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو تقریباً آدھی رات کے وقت مہیش بھٹ کو موبائل پر کال موصول ہوئی تھی جس میں ان سے پیسوں کا تقاضہ کیا گیا اور ساتھ میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی،اس فون کا ل کے خلاف بدھ کے روز جوہو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیاتھا۔
خیال رہے کہ ہدایت کار کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے بھی دھمکانے کی کو شش کی گئی اور بھارتی شہر لکھنؤ کے ایک بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔
مہیش بھٹ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس اس معاملے کو دیکھ رہی ہے لیکن ابھی یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
A bolt from the blue in the form of an extortion call & threat to my family was nipped in the bud by the MH & UP police in tandem.Gratitude!
— Mahesh Bhatt (@MaheshNBhatt) March 2, 2017

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔