نامور قوال بدر میاں داد کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2017 09:30am

badar

لاہور: کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیر کے نامور قوال بدر میاں داد کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے۔

نامور موسیقار گھرانے سےتعلق رکھنے والے معروف قوال بدر میاں داد17فروری 1962 کو پنجاب کے قصبہ پاکپتن میں پیدا ہوئے،ان کے والد رشید میاں داد بھی قوال تھے جبکہ معروف قوال نصرت علی خان ان کے ماموں زاد بھائی تھے،بدرمیاں داد کا گھرانہ سینکڑوں سال سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہے۔

بدر میاں داد نے 1975 میں اپنے کریئر کا آغاز کیااور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں ،اس کے علاوہ انہوں نے کئی بولی وڈ اور لالی وڈ فلموں کے لیے موسیقی بھی ترتیب دی۔

بدرمیاں داد لاہور میں دو مارچ 2007 کو دل کے دورے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔