کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2017 09:32am

justine5

کینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو بہت کم عرصے میں ہر دلعزیز شخصیت بن چکے ہیں ،ان کے چاہنے والےنہ صرف کینیڈا میں ہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

نیوز18 کے مطابق حال ہی میں جسٹن ٹروڈو کی نوجوانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے،تصاویر میں ٹروڈو  کے انداز  اور بالوں کی بہت تعریف کی جارہی ہے،ایک شخص نے ان  کی تصویر کے ساتھ لوگوں کو صبح بخیر کہا ہے۔

کسی کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو نے سیاستدانوں کے لیے نیا اسٹینڈرڈ متعارف کروادیا۔

خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی  ٹروڈو کی مداح ہیں ،گزشتہ کچھ عرصہ قبل ان کا جسٹن ٹروڈو کو دیکھنے کا والہانہ انداز میڈیا کی توجہ کا مرکز بن  گیا تھا۔

justine3

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی ٹروڈو کے سحر سے نہ بچ سکیں۔

justine4

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو 2015 میں کینیڈا  کی لبرل پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے ،جبکہ ان کے والد آنجہانی پیئر ٹروڈو بھی کینیڈا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔