سابق امریکی صدور  کینیڈی اور لنکن کے درمیان  10  عجیب و غریب مماثلتیں

فائل فوٹو سابق امریکی صدور جان ایف کینیڈی اور ابراہم لنکن کی زندگی میں عجیب مماثلتیں پائی گئی ہیں۔ ٭ ابراہم لنکن...
شائع 14 مارچ 2017 02:34pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سابق امریکی صدور جان ایف کینیڈی اور ابراہم لنکن کی زندگی میں عجیب مماثلتیں پائی گئی ہیں۔

٭ ابراہم لنکن 1846 میں کانگریس میں منتخب ہوئے تو  جان ایف کینیڈی ٹھیک سو سال بعد 1946 میں کانگریس میں  منتخب ہوئے۔

٭ لنکن نے 1860 میں صدارتی منصب سنبھالا، جبکہ کینیڈی کو 1960 میں صدارت نصیب ہوئی

٭ دونوں صدور کی شریک حیات کو وائٹ ہاؤس میں رہائش کے دوران اسقط حمل سے گزرنا پڑا

٭ دونوں سابق امریکی صدور کو بروز جمعہ سر میں گولی ماری گئی

٭ صدر لنکن کے سیکریٹری کا نام کینیڈی تھا جبکہ صدر کینیڈی کے سیکریٹری کا نام لنکن تھا

٭ دونوں کے قاتلوں کا تعلق جنوبی امریکا سے تھا اور دونوں ہی جنوبی امریکا سے کامیاب ہوئے تھے

٭ لنکن کے جانشین 1808 میں پیدا ہوئے جبکہ کینیڈی کے جانشین کی پیدائش 1908 میں ہوئی، دونوں کا نام جانسن تھا

٭ لنکن کا قاتل 1893 میں پیدا ہوا جبکہ کینیڈی کے قاتل کا سن پیدائش 1993 ہے۔ دونوں قاتلوں کے تین نام تھے۔

٭ لنکن کو فورڈ تھیٹر میں گولی ماری گئی جبکہ کینیڈی کو فورڈ کمپنی کی بنائی گئی لنکن کارمیں گولی لگی۔

٭ لنکن کا قاتل تھیٹر سے بھاگا اور ایک گودام میں پکڑا گیا جبکہ کینیڈی کا قاتل ایک گودام سے فرار ہوا اور تھیٹر میں پکڑا گیا۔

بشکریہ Toopas