Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

اپنی آنکھوں کا خیال رکھیئے

شائع 15 مارچ 2017 11:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہمیں اپنی آنکھوں کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیوں کہ یہ ہمارے جسم کا  ایک پیچیدہ اور اہم اعضاء ہے۔لہٰذا نظروں کو کمزور ہونے سے روکنےکیلئے آنکھوں کی صحت برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

ہم آپ کو کچھ ایسی چیزیں بتاتے ہیں جو آپ کو بتائیں گی کہ آپ کی آنکھیں تھکی ہوئی ہیں

سرخی

اگر آپ گھنٹوں سے کمپیوٹر اسکرین پر دیکھ رہے ہیں تو ممکن ہے آپ کی آنکھیں خشکی کا شکار ہوجائیں اور سرخی اور کھجلی کا سبب بنے۔

آنکھوں کا خشک ہوجانا یاپانی آنا

جب آنکھیں تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو آپ کی آنکھیں خشک بھی ہوسکتی ہیں یا آنکھوں سے پانی بھی آسکتا ہے۔

آنکھوں میں درد

اگر آپ آنکھوں پر زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور نیند بھی پوری نہیں لے رہے ہیں تو ممکن ہے  آپ  آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہوجائیں۔

دھندلا نظارہ

جب آپ کی آنکھیں تھکی ہوئی ہوتی ہیں تو آپ کو صرف یکسوئی میں مسئلہ پیش نہیں آرہا ہوتا بلکہ جس چیز کو بھی دیکھا جاتا ہے دھندلی نظر آتی ہے۔

بشکریہ زی نیوز