Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

خواتین کن مردوں کو ترجیح دیتی ہیں؟

شائع 25 مارچ 2017 03:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی تحقیق کے مطابق  خواتین طویل المدت رشتوں کیلئے داڑھی والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، خواتین طویل المدت رشتوں کی تلاش میں داڑھی والے مردوں میں زیادہ رغبت  رکھتی ہیں۔

خواتین کے مطابق داڑھی مردانہ وجاہت اور ہیبت کی علامت ہوتی ہے، اور اس سے ان کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیقی نتائج کے مطابق کشش کے اعتبار سے داڑھی اور مردانہ وجاہت میں ایک خاص تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران آسٹریلیا میں واقع  یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ سے تعلق رکھنے والے برنابی ڈکسن اور ان کے ساتھیوں نے کمپیوٹر کی اسکرین پر مردوں کے چہروں میں مختلف تبدیلیاں کیں۔ ان میں بغیر داڑھی والے چہرے، ہلکی خش خشی داڑھی، گھنی خش خشی داڑھی اور پوری داڑھی والے چہرے شامل تھے۔

جب ان چہروں کو خواتیننے دیکھا تو خش خشی داڑھے والے چہرے کو مختصر المدت تعلقات کیلئے سب سے زیادہ ریٹنگ ملی، جبکہ پوری داڑھی والے چہروں کو طویل المدت تعلقات کیلئے سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا گیا۔

 جرنل آف ایوولوشنری بائیولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، انتہائی مردانہ اور انتہائی زنانہ خصوصیات کے حامل چہرے سب سے کم پرکشش قرار پائے ۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا