ہالی وڈ فلم "دی باس بے بی"رواں ہفتےلوگوں کو ہنسانے آرہی ہے

شائع 28 مارچ 2017 11:16am

boss-baby

لاس اینجلس:ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ''دی باس بے بی''بہت جلد قہقہے بکھیرنے آرہی ہے۔

فلم کی کہانی 2010 میں اسی نام سے لکھی گئی کہانی سے ماخوز ہے جس میں دو بھائی نٹ کھٹ حرکتوں اور لڑائیوں سے لوگوں کو ہنساتے ہیں فلم میں چھوٹا بھائی بڑے بھائی پر حکم چلاتا ہے اور اس سے سارے کام کرواکر اس کا باس  بن جاتا ہے۔

فلم میں الیک بیڈوین،مائلز کرسٹوفر اور اسٹیو بسکیمی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ،فلم رواں ہفتے  31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔