سیف،امریتا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی؟سیف نے وجہ بتادی

اپ ڈیٹ 23 مئ 2017 05:58am

saif1

ممبئی:بولی وڈ کے نواب سیف علی خان  اور ان کی سابقہ اہلیہ  امریتا سنگھ  کے درمیان  علیحدگی  کو تقریبا 13 سال ہوگئے ہیں،دونوں کی شادی اور کہانی اس لحاظ سے بہت مختلف تھی کہ سیف امریتا سے عمر میں 10 سال چھوٹے تھے لیکن اس کے باوجود دونوں  دو بچے سارہ اور ابراہیم خان کے ساتھ بہت خوشگوار زندگی گزاررہے تھے۔

لیکن پھر اچانک یہ شادی مشکلات کا شکار ہوگئی اور دونوں کے درمیان 2004 میں باقاعدہ علیحدگی ہوگئی ، اس طلاق کے پیچھے  کی وجہ  سیف علی خان  نے بھارت کے مشہور  میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے بیان کی ہے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق سیف علی خان نےایک انٹرویو کے دوران  امریتا سے اپنی علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اور امریتا کے راستے ایک دوسرے سے جدا تھے،میں اپنی  بیوی کے فیصلوں کی عزت کرتا ہوں لیکن میں ہی  کیوں ہمیشہ  یاد رکھتا  کہ میں ایک اچھا شوہر اور والد ہوں۔

میرے والٹ میں ہمیشہ میرے بڑے بیٹے ابراہیم کی تصویر ہوتی ہے جسے دیکھ کرمیں روتا تھا اورمیں اپنی بیٹی سارہ کو بہت یاد کرتا تھا،انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریتا کو  خرچے کیلئے 5 کروڑ روپے دیتے ہیں۔

amrita2 امریتا سنگھ کی سارہ اور ابراہیم علی خان کے ساتھ یادگار تصویر-بشکریہ گوگل

سیف نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت زیادہ پیسے نہیں ہیں،لیکن میں نے امریتا سے وعدہ کیا تھا کہ  میں اسے پیسے دوں گا اب چاہے مجھے اس کیلئے  اشتہارات میں کام کرنا پڑے،اسٹیج شوز کرنے پڑیں یا فلموں میں کا م کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ  سیف، امریتا کے درمیان علیحدگی کی وجہ سوئس ماڈل روزا کیٹالانو کو بھی قرار دیا جاتاہے ،سیف اور روزا ماضی میں گہرے اور قریبی دوست رہ چکے ہیں۔

سیف  نے امریتا کے ساتھ علیحدگی کے بعدبولی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور سے 2012 شادی  کرلی تھی دونوں کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔