مایا کا علی ظفر کیلئے دل چھولینے والا پیغام
پاکستان کی خوبرو اوربا صلاحیت اداکارہ مایا علی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب فلموں میں قدم رکھنے جارہی ہیں ،مایا اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ پہلی ہی فلم'طیفا ان ٹربل' میں انہیں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار علی ظفر کے مقابل مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق مایا نے علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے ،انہوں نے انسٹا گرام پر علی ظفر کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک پیغام بھی درج کیا ہے۔
جس میں انہوں نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ"کوئی دل کا اتنا بھی اچھا نہ ہو، میں نے آج تک ان کے جیسا محنتی اور سچا انسان نہیں دیکھا ،ان کی روح بہت مثبت ہے جبکہ ان کے اندر کمال کی انرجی ہے،میں نے ان سے بہت سی اچھی باتیں سیکھی ہیں۔"
انہوں نے علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی فلم کانام 'طیفا ان ٹربل'ہے لیکن میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے ،انہوں نے علی ظفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور دنیا کی ساری خوشیاں آپ کے پاس موجود ہوں ۔۔۔آمین۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ"ایک تو یہ مسکراہٹ اور وہ بھی اتنی کیوٹ"۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مایا نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں فلم کا اسکرپٹ اور سرورق پر وہ خود نظر آرہی تھیں ،بنیادی طور پر اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اور علی ظفر ایک ساتھ فلم میں کام کررہے ہیں ،جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض احسن رحیم انجام دے رہے ہیں ،اس سے قبل احسن علی ظفر کے ساتھ میوزک ویڈیو میں بھی کام کرچکے ہیں۔
A post shared by maya ali (@mayaaliofficial) on
یہ بھی پڑھیئے: مایا علی کے مداحوں کےلیے خوشخبری
یہ مایا کے ساتھ علی ظفر کی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے ، جس کا انتظار شوبز حلقوں کے ساتھ مداحوں کو بھی بے صبری سے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔