کیا شاہ رخ ایک بار پھر' راج' بننے کی تیاریوں میں ہیں؟
ممبئی:بہت عرصہ قبل شاہ رخ خان سرسوں کھیت میں اپنے بازو پھیلاکر 'راج'کا کردار ادا کرکے بھارت کے سپر اسٹار بن گئے تھے ،لوگ آج تک 'دل وا لے دلہنیا لے جائیں گے'کے راج کے سحر سے نکل نہیں سکے ہیں ،ہندی سینما کی تاریخ میں راج اور سمرن کے ملاپ کا یہ سین ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ رخ ایک بار پھر ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے پنجاب میں موجود ہیں،جبکہ ان کی پنجاب میں موجودگی کے باعث امید کی جارہی ہے کہ مداحوں کو ایک بار پھر اسکرین پر شاہ رخ رومینٹک انداز میں نظر آئیں گے۔
فلم میں خان کے ساتھ انوشکا شرما بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں ،فلم کی شوٹنگ اس وقت بھارتی پنجاب کے شہر جھلندر میں جاری ہے ،شوٹنگ کے دوران لی گئیں بہت سی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں ،تصاویر میں شاہ رخ' راج 'کی طرح جوان تو نظر نہیں آرہے لیکن اپنی سحر انگیز شخصیت کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے بولی وڈ کے اس رومینٹک ہیرو نے اس طرح کے کردار ادا نہیں کیے جس کیلئے شاہ رخ بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ،لوگ انہیں ماضی کے رومینٹک کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ کا کردار پرانے والے رومینٹک ہیرو کا ہے لہٰذا لوگوں کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔
Shah Rukh Khan In Punjab , Today.. #TheRing | @iamSRK pic.twitter.com/m3pfFR0JDF
— VINAY (@SRKFanship) April 2, 2017
Exclusive :- #SRK With #ImtiazAli For Final schedule Of #TheRing At Nurmahal, Gumtali Village, Punjab.@iamsrk pic.twitter.com/tAFSvIwUzd — Razzak SRKᴷᴷᴿ (@Razzak_SRK) April 2, 2017
[ Exclusice Picture ] : @iamsrk Waving Hand For Fans During Shooting #TheRing Jalandhar Punjab Today pic.twitter.com/iVrEskRCTy
— Deepak ✌ (@Deepak_SRKian) April 3, 2017
SRK ageing backward; Handsome 😍 hunk @iamsrk urrf Harry on the sets of #TheRing pic.twitter.com/0x9Oq06cMI — Aayan (@its__aayan) April 3, 2017
Today's Shoot will be done here. #Rehnuma #TheRing pic.twitter.com/AjbIu7LAsu
— Harpinder Maan (@iamxHarpinder) April 3, 2017
New :- #AnushkaSharma From the Set of #TheRing @AnushkaSharma @iamsrk pic.twitter.com/Xd176NqvAx — 💝SRK's VASIM💝 (@iamvasimt) March 23, 2017
More pics from the set of #TheRing #Rehnuma pic.twitter.com/1zV1snZpzT
— Harpinder Maan (@iamxHarpinder) April 3, 2017


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔