پاکستانی اداکارہ نور کا 'بریک اپ'ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول

شائع 04 اپريل 2017 10:02am

noor4

کراچی:چند روز قبل میڈیا میں  گردش کرنے والی خبر کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد خان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا، یہ نور  کی  چوتھی شادی تھی جس کا انجام بھی علیحدگی پر ہوا۔

لیکن نور اپنی چوتھی شادی ٹوٹنے پر زیادہ  غمگین نظر نہیں آئیں،ان دنوں  نور کی ا یک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جس میں وہ فلم'اے دل ہے مشکل'کے مشہور گانے'بریک اپ'پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس گانے میں ایک لڑکی  کی  زندگی کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے  جس کا حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ  تعلق ختم ہوا ہے اور وہ  اپنی آزادی پر خوشی کے مارے ڈانس کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ولی حامد خان اور نور بخاری 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،ولی نے نور کی فلم 'عشق پازیٹیو' کیلئے  گانا بھی گایا تھا ،ولی سے قبل نور 3 شادیاں کرچکی تھیں جن کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔

ویڈیو دیکھئے