میں تیمور سے کتنی محبت کرتی ہوں، یہ  لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں ،کرینہ

شائع 04 اپريل 2017 11:53am

karina1

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی انر جی سے بھرپور خوش شکل اور کیمرے کیلئے ہر وقت تیار رہنے  والی اداکارہ کی بات کی جائے تو یقینی طور پر کرینہ کپور خان کا نام  ذہن میں آتا ہے۔

کرینہ کا شمار نہ صرف بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ انہوں نے ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کردیا ہے جو ایک حاملہ خاتون کے حوالے سے  سماج میں رائج ہیں ،انہوں نے نہ صرف   دوران حمل کام کیا بلکہ ان کا انداز ایسا تھا جیسے  انہیں لوگوں اور دنیا کی باتوں کی کوئی پرواہ  ہی نہ ہو۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق   بومبے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کا اپنے او پر اٹھنے والے سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ  "میرے،سیف اور بیٹے تیمور متعلق جو بھی کہا گیا ہے وہ سب میں نے سنا ،کیونکہ میں اور میرے شوہر نےسوشل میڈیا  پر ہونے والی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا اس لیے  لوگوں نے ہمارے بیٹے سے متعلق جو دل میں آیا وہ کہہ دیا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ  اپنی صحت سے متعلق باتیں سن کر بھی بہت پریشان ہوئی ہیں ،لوگوں کا ان کے متعلق کہنا تھا کہ ان کے اوپر گھر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے،اس کے علاوہ  اپنے بیٹے  کی پرورش کے بارےمیں بھی ان کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔

انہوں نے غصے میں کہا کہ  میں اپنے بیٹے تیمور سے بہت محبت کرتی ہوں اور یہ بات مجھے لوگوں کو چیخ چیخ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں  تیمور کی پیدائش  اور  ان کے نام کو لے کر بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کردیا تھا ،لوگوں کا کہنا تھا کہ 'سیفینا 'کو اپنے بیٹے کا نام تیمور نہیں رکھنا چاہئے تھا۔

کرینہ نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی کے اس مرحلے کو بہت انجوائے کررہی ہوں ،میں اور سیف اپنے بیٹے کے ساتھ بہت سا وقت گزارتے ہیں اور تیمور  کے ساتھ اپنے ہر لمحے کو یادگار بنالینا چاہتے ہیں۔

. So Cute ❤ #KareenaKapoor #TaimurAliKhan #Bollywood

A post shared by Kareena Kapoor ❤ (@kareena.team) on