بولی وڈ کے 5اسٹارز کی 'نکمی' اولادیں

شائع 04 اپريل 2017 05:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کے بچے بولی وڈ میں نا صرف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ انڈسٹری کے افق پر روشن ستارہ بن کر نموداربھی  ہوئے ۔ شردھا کپور اور ٹائیگر شروف اس ہی کی ایک مثال ہیں۔

آج کل سنی دیول بھی اپنے بیٹے کو کامیاب لانچ دینے کیلئے کڑی محنت کر رہے ہیں، وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ لیکن ہم آپ کو بتاتےہیں ایسے پانچ بولی وڈ ستاروں کے بچے جو انڈسٹری میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے۔

آریا ببر

فائل فوٹو فائل فوٹو

راج ببر کے بیٹے کی گزشتہ دو فلمیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔  لیکن ان کا یہ خیال ہے کہ ان کا فلم کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

مہاکشے چکربورتی

فائل فوٹو فائل فوٹو

متھون چکربورتی کے بیٹے نے انڈسٹری میں تسلسل کے ساتھ بحیثیت ہیرو ناکامی کی سامنا کیا ہے۔

تشار کپور

فائل فوٹو فائل فوٹو

ماضی کے مشہور اداکار جتیندر کے بیٹے تشار کپور کے متعلق اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان کی اداکاری متاثر کن نہیں۔ اداکار کے ساتھ ناکامی مستقل لگی ہوئی ہے۔

ابھیشیک بچن

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے کسی  بھی اداکار کو کامیاب ہونے کےاتنے مواقع میسر نہیں آئے ہوں گے جتنے ابھیشیک بچن کو میسر آئے۔ اس کے باوجود یہ کبھی بی کلاس سے باہر نہ آسکے۔

آدھیےیان سمن

فائل فوٹو فائل فوٹو

شیکھر سمن تو کبھی بڑے اسٹار نہ بن سکے۔ لیکن ان کے بیٹے کی وجہ شہرت کنگنا رناوت کے  ساتھ ناکام رشتہ ہے۔

Newsflickبشکریہ