'لوگ ایمانداری صرف کتابیں بیچنے کیلئے  اختیار کرتے ہیں'

شائع 05 اپريل 2017 06:51am

kajol

ممبئی:ایک وقت تھا جب بھارتی فلم انڈسٹری میں کاجول اور ہدایت کار کرن جوہر کی دوستی کو مثالی قرار دیا جاتا تھا ،یہاں تک کہ کرن کاجول کو اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتے تھے ان کی ہر فلم میں کاجول کا ہونا لازمی تھا چاہے صرف ایک سین کیلئے ہی کیوں نہ ہوں۔

کرن کا کہنا تھا کہ اگر کاجول ان کی فلم میں شامل نہ ہوں تو ان کی فلم کامیاب نہیں ہو سکتی لیکن پھر اچانک دونوں کے درمیان اختلافات پیدا  ہوگئے  اور دوستی میں دراڑ پڑ گئی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق کرن جوہر نے اپنی کتاب"ان سویٹ ایبل بوائے"کی لانچنگ تقرب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان  شدید اختلافات  پیدا ہوگئے ہیں اور ان اختلافات کی وجہ اجے دیوگن کی فلم'شیوائے'اور کرن جوہر کی فلم'اے دل ہے مشکل'کی ایک ہی وقت میں ریلیز تھی۔

اور اب کاجول نے  واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ان کے اور کرن کے درمیان اب کچھ نہیں رہا ہے ،ہم دونوں کی دوستی ختم ہو چکی ہے۔

کرن جوہر کے جڑواں بچوں یش اور روحی کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کاجول نے کہا  کہ وہ اس کا جواب نہیں دینا چاہتیں،شوبز انڈسٹری میں اس وقت 'ایمانداری'کا کیا مطلب ہے اس کے بارے میں بھی ایک لفظ نہیں کہنا چاہتیں ،مجھے لگتا ہے  ہمارے ارد گرد  بہت ساری جعلی ایمانداری ہے ،مجھےاپنے الفاظوں  پر یقین ہے۔

ہمارے نزدیک بہت سارے لوگ ہیں  جو کہتے ہیں "آپ کو پتہ ہے میں کتنا ایماندار ہوں"وہ یہ سب کچھ صرف اس لیے کرتے ہیں تاکہ ان کی  کتابیں زیادہ تعداد میں فروخت ہوں ،اور ان کی فلموں کی ریٹنگ زیادہ آئے،کیمرے اور لوگوں  کے سامنے  نقلی نظر آنے کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں ،لوگ ایمانداری کو اپنے فا ئدے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

کاجول نے انٹرویو کے دوران   کرن جوہر کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا ،لیکن انہوں نے کہا کہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے دولوگوں کو  کوشش کرنی پڑتی ہے۔