کیا واقعی فرحان اختراورآدیتیہ رائے کپورنےشردھاکیلئے لڑائی کی؟
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور مشہور اداکار شکتی کپور کی صاحبزادی ہونے کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ہیں ،وہ بہت جلد اور بہت کم عرصے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔
شردھا کپور نے 2010 میں فلم 'تین پتی 'کے ساتھ اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہوئی فلم 'عاشقی2'سے ملی اور صرف انہیں ہی نہیں بلکہ فلم کے ہیرو آدیتیہ رائے کپور کو بھی اس فلم نے راتوں رات سپر اسٹارز کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔
شردھا کپور نے جب سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے صرف اپنے کام پر توجہ دی ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ان کانام بولی وڈ کے معروف ہدات کار فرحان اختر کے ساتھ لیا جا رہا ہے ،جبکہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ بھی ان کے مراسم ہیں اب ان افواہوں میں کتنی سچائی ہے اس کی شردھا نے نہ تو تردید کی ہے ،نہ تصدیق۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق شردھا اور آدیتیہ ایک پارٹی میں مدعو تھے جبکہ فرحان بھی اسی تقریب میں موجود تھے ،فرحان کو ان کا ساتھ پسند نہیں آیا ،اور وہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پریشان ہوگئے اور ان کے ساتھ برا سلوک کرنے لگے۔
یہ دیکھ کر شردھا سے نہ رہا گیا اور وہ سب کچھ ٹھیک کرنے لگیں ،بعد ازاں شردھا کپور فرحان کے گھر بھی گئیں تاکہ انہیں سمجھا کر معاملات ٹھیک کرسکیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔