ماہرہ خان کی ترکی میں ساحل سمندر کی تصاویر
File Photoاستنبول : ڈرامے ہم سفر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے نہ صرف اپنی اداکاری کا لوہا ملک میں منوایا ہے بلکہ اسہی اداکاری کی بدولت وہ بیرون ملک اور بھارتی شائقین کو بھی خاطر خواہ متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کو کنگ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلئے فلم رئیس میں بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ان کے اسٹائل کی مداح ہے اور یہ ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہی ہے جو کہ ان مداحوں کو ماہرہ کے اسٹائل سےمتعلق گاہے باگاہے معلومات مہیا کرتا رہتا ہے۔
اب ماہرہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ترکی میں تفریح کے دوران ساحل سمندر کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ماہرہ نیٹ کی شرٹ پہنی ہوئی ہیں اور ترکی کے ساحل سمندرپر موجود ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔