دیپیکا پڈوکون نے کی اپنے بچپن کی تصویر شیئر

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2017 07:11pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی بہن کے ساتھ بچپن کی تصویر شائع کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں دونوں بہنوں کو ایک گارڈن میں بٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دیپیکا  بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ مانی جاتی ہیں اور گزشتہ دنوں ہالی وڈ میں ٹرپل ایکس :رٹرن آف زینڈر کیج میں کافی کامیابی سمیٹ کر آئی ہیں جبکہ ان کی بہن انیشا ایک گالفر ہیں۔

کچھ برس قبل یہ افواہ گرم تھی دیپیکا اپنی بہن کو انڈسٹری میں لانے کیلئے مدد کر رہی ہیں لیکن انیشا نے ایک انٹرویو میں یہ بات واضح کردی کہ ان کی پہلی اور آخر محبت گالف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے فلموں میں بالکل نہیں دیکھیں گے۔ میں پروفیشنل گالفر بننا چاہتی ہوں۔

دیپیکا آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ جس میں ان کے مقابل شاہد کپور اور رنویر سنگھ ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز