آج کی مزیدار جھٹ پٹ ریسیپی:توا کلیجی

شائع 20 اپريل 2017 04:46am

kaleji1

اجزاء

مرغی کی کلیجی پانچ سو گرام

  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
  • لال مرچ دو چائے کے چمچ کُٹی ہوئی
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • لال مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
  • دہی ایک چوتھائی کپ
  • تیل ایک چوتھائی کپ
  • گارنش کے لیے
  • ہری مرچ تین سے چار عدد کٹی ہوئی
  • لیموں کے چھلکے تین سے چار عدد
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا
  • پیاز دو کھانے کے چمچ چوکور کٹی ہوئی
  • پودینہ دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا
  • ٹماٹر دو کھانے کے چمچ چوکور کٹے ہوئے
  • ترکیب
    • ایک پیالے میں مرغی کی کلیجی، لہسن کا پیسٹ، ادرک کا پیسٹ، گرم مصالحہ، کُٹی لال مرچ، نمک، ہلدی، پسی لال مرچ، دہی اور تیل ڈال کر مکس کریں اور پندرہ منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں۔

 

  • اب اس مکسچر کو توے پر ڈال کر پکائیں۔
    • جب کلیجی پک جائے تو اسے ڈش میں نکال لیں۔

پھر ہری مرچ، لیموں کے چھلکے، ہرا دھنیا، پیاز، پودینہ اور ٹماٹر سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔