Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2023 05:32pm

90 روز میں انتخابات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں 90 روز میں انتخابات کروانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست مولوی اقبال حیدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں وفاق، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وزارت خزانہ،وزارت پیٹرولیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کا کام 90 دن میں انتخابات کرانا ہے جبکہ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نگراں حکومت کو نئی حکومت کے قیام تک پیٹرولیم مصنوعات قیمتوںمیں اضافہ سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدامچیلنج

ٹینکر مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بندکردی

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کوتیاری کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھیجاری

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نگراں حکومت کو آئینی درخواست کا فیصلہ ہونے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ روک دیا جائے، نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، عوام کے منتخب نمائندے قیمتوں میں اضافہ کرنے کے مجاز ہیں۔

Read Comments