Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

90 روز میں انتخابات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست مولوی اقبال حیدر نے سپریم کورٹ میں دائر کی
شائع 23 ستمبر 2023 05:32pm

سپریم کورٹ میں 90 روز میں انتخابات کروانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست مولوی اقبال حیدر نے آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں وفاق، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وزارت خزانہ،وزارت پیٹرولیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت کا کام 90 دن میں انتخابات کرانا ہے جبکہ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ نگراں حکومت کو نئی حکومت کے قیام تک پیٹرولیم مصنوعات قیمتوںمیں اضافہ سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام چیلنج

ٹینکر مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھی جاری

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نگراں حکومت کو آئینی درخواست کا فیصلہ ہونے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ روک دیا جائے، نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، عوام کے منتخب نمائندے قیمتوں میں اضافہ کرنے کے مجاز ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Petroleum products

petroleum prices

general elections 2023

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div