Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 05:59pm

مسلسل کمی کے بعد سونا ایک بار پھر دو لاکھ عبور کرگیا

سونے کی کم ہوتی قیمتوں میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث اچانک اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، بدھ کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 715 روپے اضافہ ہوا ہے اور قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث پاکستان میں سونا مہنگاہوگیا

ڈالر مسلسل سستا، 5 ماہ بعد 280 روپے سے نیچےآگیا

سونے کے ریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کرنے کااعلان

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد قیمت 1871 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Comments