پولیس کے مطابق صدر میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاا جا رہا ہے جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے سبب اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ملکی حالات مارشل لاء کی جانب جا رہے ہیں، آرمی چیف سیاسی ہو یا غیر سیاسی، ان سے لڑنا نہیں چاہئے، جنرل باجوہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں.
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بیٹھ چکی ہے جس کے پیشِ نظر ڈالر17 مئی تک 200 روپے تک چلا جائے گا، امریکیوں نے سمجھا تھا بوٹ پالش کرنے والا حالات سنبھال لے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار سے زائد لوگ امریکا کی جنگ میں قربان ہوئے، مشرف کو امریکا سے حکم آیا کہ جنگ میں شریک نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اُس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔
آج نیوز کے پروگرام "فیصلہ آپ کا" میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہیں، صرف عمل کرنا ہے لیکن پاکستان کی ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرنے جا رہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں جو سپاہ اور کے مورال اور وقار پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر علوی کا کہنا ہے کہ سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال خود کریں۔