حیدرآباد میں دکھنے والی چڑیل، حقیقت کیا نکلی؟
حیدر آباد میں رات کے آخری پہر دیوار پر موجود چڑیل کو دیکھ کر لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
علاقہ مکین اس چڑیل کی تصاویر اور ویڈیو بنانے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ آخر یہ کیا ماجرا تھا؟
کچھ لوگوں نے اسے محض ایک شرارت قرار دیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس پر یقین کر کے آگے بھی بڑھایا۔ لیکن تفصیلات جاننے پر معلوم ہوا کہ دراصل یہ کوئی چڑیل نہیں اور نہ ہی حیدرآباد کی تصویر ہےبلکہ یہ تصویر دراصل مراکش کی ہے۔
چوروں نے لوگوں کی توجہ خود پر سے ہٹانے کے لئے دیوار پر گڑیا بٹھا دی تاکہ لوگوں میں یہ تاثر بیٹھ سکے کہ دیوار پرچڑیل موجود ہے، اتنے میں چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔