ایک اور معروف گلوکار سیاست کا حصہ
پاکستان کے مایا ناز گلو کار اور سماجی کارکن جواد احمد بھی سیاست کا حصہ بن گئے،جواداحمد نے باقاعدہ طورپر سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی اس کی رجسٹریشن کے لیے کاغذات بھی ای سی پی میں جمع کروا دئے ہیں۔
مقامی جریدے دی نیشن کے مطابق جواد احمد کا سیاست میں شمو لیت کا فیصلہ نیا نہیں ہے انہوں نے مختلف فنکاروں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ،ابرارالحق،کنول نعمان اور مصطفیٰ قریشی کو دیکھ کر یہ اعلان کیا۔
جواد احمد کا سیا ست میں شمولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں لوگوں کوتعلیم،صحت اور روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ان کے حقوق ملیں ،اور ان کا سیاست کا حصہ بننے کا مقصد بھی یہ ہی ہے،انہوں نے اپنی سیاسی جماعت عام اور غریب عوام کیلئے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ جواد احمد کا شمار پاکستان کے صف اول کے گلو کاروں میں ہوتا ہے ،ان کا مشہور گیت"میں تینوں سمجھاواں کی"راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاتھا اس گیت نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا،بعد ازاں اس گانے کو دوبارہ شارب توشی نے عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم"ہمپٹی شرما کی دلہنیا"کیلئے گایا تھا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔