کانز فیسٹیول2017:اس بار ایشوریارائے کس انداز میں نظر آئیں گی
ممبئی:فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ کانز فلم فیسٹیول 2017 کا آغاز ہوچکا ہے،70 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن 19 اور 20 مئی کو ریڈ کارپٹ پر ایک بار پھر جلوے بکھیریں گی۔
ایشوریا رائے کانز میں شرکت کیلئے اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فرانس روانہ ہوچکی ہیں،ایئر پورٹ لی گئی ان کی تصاویر جن میں وہ ٹرینچ کوٹ اور ڈینم کی جینز پہنے نظر آرہی ہیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ،جبکہ اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑے آرادھیا بھی بہت خوبصورت اور اسٹائلش لگ رہی ہیں،ایشوریا کانز میں اپنی فلم"دیوداس" کو ایک بار پھر پیش کریں گی،واضح رہے کہ ایشوریا اسی فلم کو 2002 میں ایک بار پہلے بھی پیش کرچکی ہیں۔
کانز کو فلمی دنیا میں بہت اہمیت حاصل ہے جبکہ ریڈ کارپٹ پر شوبزکے مشہور ستارے اپنے جلوے بکھیرتے نظر آتے ہیں ،بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے پہلی بار 2010 میں کانز میں شرکت کی تھی جبکہ گزشتہ برس سونم کپور بھی ایشوریا رائے کے ساتھ شرکت کرچکی ہیں،ان اداکاراؤں نے کانز میں ایک بڑے کاسمیٹک برانڈ کے ایمبسیڈر کے طور پر شرکت کی تھی،لیکن یہ تینوں اداکارائیں کبھی بھی ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر نہیں ہوئیں ان کا شیڈول اس طرح سے ترتیب دیا گیا تھا انہوں نے ہمیشہ اکیلے پرفارمنس دی۔
شائقین سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کی کانز میں شرکت دیکھنے کیلئے بے چین رہتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں ،گزشتہ سال جامنی رنگ کی لپ اسٹک کے باعث وہ پورے کانز فیسٹیول میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
یہاں ایشوریا کے کانز میں زیب تن کیے گئے لباس اور میک اپ کی تفصیلات پیش کی جارہیں جن میں کئی بار وہ بہترین روپ میں نظر آئیں اور کئی بار لوگوں کا دل جیتنے میں ناکام رہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں
. Elie Saab Rose Gold creation (2016)*

گزشتہ برس سابق ملکہ حسن ایشوریا فیسٹیول کے پہلے روز گلابی اور گولڈن ایلی ساب گاؤن میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
Ralph and Russo dramatic gown (2015)*

دو ہزار پندرہ میں یوتھ پریمئر فرینچ فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران ایشوریا رائے نے رالف اینڈ روسو کا لباس زیب تن کیا تھا ،مناسب میک اپ ،خوبصورت ہیئر اسٹائل کے ساتھ وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔
Elie Saab one-shouldered peplum (2011)

دو ہزار گیارہ میں ایلی ساب کا ایک خوبصورت لباس پورے فیسٹیول میں چھایا رہا جبکہ اس لباس کے باعث ایشوریا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
فیسٹیول کے وہ لمحات جن میں ایشوریا لوگوں کا دل جیتنے میں ناکام نظر آئیں
- ThePurple lipstick (2016)

گزشتہ برس 69 کانز فلم فیسٹیول میں سابق حسینہ اس وقت تنقید کا نشانہ بن گئیں جب انہوں نے جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگاکر ریڈ کارپٹ پر واک کی،ریکی کاڈی کا خوبصورت لباس بھی جامنی رنگ کی لپ اسٹک کے باعث زیادہ توجہ حاصل نہ کرسکا ،یہاں تک کہ اس ایونٹ کے بعد ایشوریا کئی روز تک شہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں۔
. Gucci teal gown (2013)

قلو پیٹرہ کے پریمئیر کے موقع پر اس چمکتے لباس کے ساتھ گلابی رنگ کی لپ اسٹک نے 2013 میں بھی سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی ،ایشوریا رائے کے میک اپ خاص طور پر لپ اسٹک پر اس وقت بھی کئی لوگوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
Black Sabyasachi sari (2013)

دو ہزار تیرہ کو ایشوریا کا سال کہنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ فیسٹیول کے دوسرے دن کالے رنگ کی ساڑھی میں انہوں نے ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی تھی ،لیکن اس وقت ان کی تیاری میں جو سب سے مایوس کن چیز تھی وہ ان کے سر پر لگا سنہرے رنگ کا کلپ تھا جس نے کسی کو متاثر نہیں کیا ۔
امید ہے کہ اس بار ایشوریا منفرد دکھنے کی بجائے خوبصورت لگنے پر توجہ دیں گی اور کسی کو بھی خود پر تنقید کرنے کا کوئی موقع نہیں دیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔