فوائل پیپر استعمال کرنے کے 7 حیرت انگیز طریقے

شائع 18 مئ 2017 07:05am

pape

المونیم فوائل پیپر کا نام  سنتے ہی زہن میں دو کام آتے ہیں ، یا تو کھانا لپیٹنے کی یا کوئی کھانا بنانے کے لئے ہم فوائل پیپر کا استعمال کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کھانا پکانے سے قبل اسے فوائل پیپر میں لپیٹ کر فریزر میں رکھنا بھی یقینا ایک اچھا خیال ہے۔

محقیقین کے مطابق کھانے کو فوئل پیپر میں پکانا خطرناک ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے کھانے میں غیر صحت بخش ذراعات شامل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جو کہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فوائل پیپر کو ہم کئی دوسری چیزوں اور طریقوں سے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے دوسرے کام باآسانی ہو سکیں گے بلکہ بہترین طور پر سر انجام دے سکیں گے۔

اگر آپ اپنے کپڑوں کے سلوٹیں منٹوں  میں غائب کرنا چاہتے ہیں  اپنے آئرن بورڈ پر فوائل پیپر لگا لیں، ایسا کرنے سے آپ کے کپڑے بہترین استری ہوں گے اور تمام سلوٹیں جلدی اور با آسانی دور ہو جائیں گی۔

1

اگر آپ بہترین  تصاویر لینے کے خواہشمند ہیں تو  آپ اپنا ذاتی لائٹ فلیکٹر بنا سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو صرف ایک فوائل پیپر اور ایک لکڑی کا بورڈ درکار ہے ، لکڑی کے بورڈ پر فوائل پیپر لگانے کے بعد آپ گھر بیٹھے ایک بہترین لائٹ فلیکٹر بنا سکتے ہیں اور اپنی تصاویر یادگار بنا سکتے ہیں۔

2

کسی کھانے کو گرل کرنے سے قبل فوائل پیپر کا ایک بڑا حصہ کوئلوں کے اور بچھا دیں اور گرل کریں ،ایسا کرنے سے آپ کا کھانا اچھی طرح پک جائے گا، جب آپ کا کھانا تیار ہو جائے تو اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں اور بعد میں اسی فوائل پیپر کی مدد سے گرل صاف کر لیں۔|

3

 اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر میں روشنی زیادہ ہو تو گھر میں موجود لائٹوں پر فوائل پیپر چڑھا دیں ایسا کرنے سے گھر مزید روشن محسوس ہو گا۔

یہ عمل لیمپ یا کسی دوسری لائٹ کور پر تو کر سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ اسے بلب پر براہ راست نہ لگائیں۔

4

نلکے پر فوائل پیپر رگڑنے سے نل صاف اور چمکدار ہو سکتا ہے ، یہ عمل کرنے سے قبل تھوڑا سا نمک نکلے پر لگا لیں اور بعد میں فوائل پیپر سے  رگڑیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔
Image result for shiny tap

اگر آپ کے پاس کیک کی سجاوٹ کا آلہ موجود نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں آپ فوائل پیپر کی مدد سے ایک کون بنائیں اسے پلاسٹک بیگ میں بند کریں اور اپنے کیک کومن پسند طریقے سے سجائیں۔

5

اس کے علاوہ آپ اپنے گھر میں موجود قینچیاں بھی منٹوں میں تیز کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو ایک فوائل پیپر چاہئے جس کو آپ قینچی کے ذریعے کا ٹیں گے یہ عمل دو سے تین بار کرنے کے بعد آپ کی قینچی تیز ہو جائے گی

6

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

shareably.net : بشکریہ