روزنہانا آپ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

شائع 19 مئ 2017 10:06am

shower

ہم سب اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ روزانہ نہانے کا مطلب ہوتا ہے خود کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنا،لوگ جسم پر موجود جراثیم کو ختم کرنے کیلئے مہنگے،جراثیم کش صابن کا استعمال کرتے ہیں تاکہ بیماریاں قریب نہ آئیں،لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے روزانہ نہانا صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

وہ افراد جو گرم مرطوب علاقوں میں کام کرتے ہیں روازانہ نہانے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں کام کرنے سے پسینہ زیادہ آتا ہے جو جراثیم کی افزائش کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے ناخوشگوار مہک  آتی ہے،جو شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔

میڈیکل ڈیلی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق روزانہ نہانا صحت پر خطرناک نتائج مرتب کرسکتا ہے،روزانہ نہانے کے باعث جلد سے نمی ختم ہوجاتی ہے اور اسکن خشک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے جراثیم حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ روزانہ نہانے کے باعث جسم کے قدرتی تیل میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔

لوگ سوچتے ہیں کہ روزانہ نہانا انہیں صحت مند رکھےگا لیکن بیکٹریولیجیکلی یہ صحیح نہیں ہے،ماہرامراض ڈاکٹر ایلیان لارسن کی ریسرچ کے مطابق جراثیم کش صابن اور اس قسم کی بازاروں میں ملنے والی دوسری اشیاء انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں اس کے علاوہ جلد کو نہانے کے دوران زیادہ رگڑنا بھی نہیں چاہئے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہفتے  میں دو بار نہانا صحت کیلئے فائدے مند ہے،اس کے علاوہ نہانے کے دوران یہ خیال رکھا جائے کہ جسم کے وہ اعضاء جہاں پسینہ زیادہ آتا ہو اس جگہ کی خاص طور پر صفائی کی جائے۔

جسم کے علاوہ کپڑوں کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے یہ جسم کے مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے جس سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے،واضح رہے کہ ہر انسان کی جسمانی ساخت مختلف ہوتی ہے لہٰذا کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ یہ آپ کی جسمانی ساخت سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں۔